۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ برکت مطہری

حوزہ/ امریکہ نے افغانستان سے انخلاء سے قبل داعش کے دہشت گردوں کو شام و عراق سے لاکر یہاں محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاکہ وہ امریکہ کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھ سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے افغانستان کے صوبے قندھار کی مرکزی شیعہ جامع مسجد فاطمیہ میں دوران نماز جمعہ بم دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس اور واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نماز جمعہ کے شیعہ اجتماعات پر داعشی حملے درآصل امریکی گیم پلان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان سے انخلاء سے قبل داعش کے دہشت گردوں کو شام و عراق سے لاکر یہاں محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاکہ وہ امریکہ کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قندوز اور قندھار میں پہ در پہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر حملے اور ان سانحات میں قیمتی انسانوں کا نقصان قابل مذمت ہے،طالبان کی نومنتخب حکومت کےدعوں سے تمام اقوام کو اطمینان تھا کہ اب شاید ماضی کے دہشت گرد حملوں کا خاتمہ ہوگا لیکن افسوس ایک ہفتے میں دو خطرناک نوعیت کے حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد بے گناہ نمازی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .