۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سلمان ندوی

حوزہ/ حضرت مولانا سلمان حسین ندوی اپنے اس یادگار سفر میں آستان قدس رضوی (حرم حضرت علی بن موسی الرضاؑ) اور دنیا کے سب سے بڑے خطی کتاب خانہ ''آیت اللہ مرعشی نجفی''  کا بھی دورہ کریں گے، اور آخر میں طلاب و علمائے کرام ہند مقیم قم سے بھی ملاقات کا شرف بخشیں گے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہر طرف خوشیا‌ں ہی خوشیاں ہے اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سردار انبیاء کی  آمد کا جشن منا رہے ہیں ۔ یہ دن دنیا میں امت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لیے ایک خاص اور یادگار دن ہوتا ہے جسکو  سارے مسلمان خصوصی طور پر ہر سال مناتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی لوگ اس دن کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور پورے ایک ہفتہ تک اپنی نبی (ص) کی آمد کا جشن مناتے ہیں جس کو  '' ہفتہ وحدت '' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ ان ایام کو اور سہانا بنانے کے لیے حکومت ایران بھی بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیتی ہے اور  انہی ایام میں ہر سال انٹرنیشنل وحدت کانفرنس کا اہتمام کرتی ہے اور پوری دنیا سے سربراہان امت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مدعو کرتی ہے تاکہ عالم اسلام کے مہم مسائل پر غور و خوض کیا جا سکے اور مسلمانوں کے سامنے آنے والی مشکلات کا مل جل کر راہ حل تلاش کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے مسلمان سکون و چین کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور دشمنان اسلام کے ہاتھوں کا آلہ نہ بنیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وحدت انٹرنیشنل کانفرنس میں حضرت مولانا سلمان ندوی کی شرکت،رہبر انقلاب اسلامی اور ابراہیم رئیسی سے کرینگے ملاقات

الحمد للہ اس سال ہفتہ وحدت انٹر نیشنل کانفرس میں حضرت معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسین ندوی صاحب شرکت فرما کر ہندوستان کی نمایندگی کر رہے ہیں اور مولانا سید محمد صادق الحسینی اس سفر میں ان کی ہمراہی فرما رہے ہیں۔حضرت مولانا سلمان ندوی صاحب کا ایران ورود پر پرزور استقبال ہوا اور حضرت نے اپنے اس سفر میں زاہدان اور خراسان کے اکابر اہل سنت علماء سے ملاقات فرمایی ۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کی وحدت انٹرنیشنل کانفرنس میں حضرت مولانا سلمان ندوی کی شرکت،رہبر انقلاب اسلامی اور ابراہیم رئیسی سے کرینگے ملاقات

یاد رہے اس سفر میں حضرت مولانا سلمان ندوی صاحب کی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی اور ملک ایران کے رئیس جمہور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے، حضرت اپنے اس یادگار سفر میں آستان قدس رضوی (حرم حضرت علی بن موسی الرضاؑ) اور دنیا کے سب سے بڑے خطی کتاب خانہ ''آیت اللہ مرعشی نجفی''  کا بھی دورہ کریں گے، اور آخر میں طلاب و علمائے کرام ہند مقیم قم سے بھی ملاقات کرینگے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وحدت انٹرنیشنل کانفرنس میں حضرت مولانا سلمان ندوی کی شرکت،رہبر انقلاب اسلامی اور ابراہیم رئیسی سے کرینگے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .