۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ مراسم افتتاحیه سی و پنجمین کنفرانس وحدت اسلامی

حوزہ / امام احمد ابن عرفان یونیورسٹی آف انڈیا کے سرپرست جناب سید سلمان حسین ندوی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت تھے اور پوری انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کے لئے مبعوث کئے گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام احمد ابن عرفان یونیورسٹی آف انڈیا کے سرپرست جناب سید سلمان حسینی ندوی نے 35ویں وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی" کو خطاب کرتے ہوئے کہا: میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ اس ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو کرامت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: اس بابرکت موقع پر مجھے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان الفاظ کا تذکرہ کرنا چاہئے جنہوں نے اپنے اصحاب اور ساتھیوں کے درمیان کہا: من کنت مولاه فهذا علی مولاه اور فرمایا: «انِّی تَارِكٌ فِیكُمُ الثَّقَلَیْنِ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوا- كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِی أَهْلَ بَیْتِی وَ إِنَّهُمَا لَنْ یَفْتَرِقَا حَتَّى یَرِدَا عَلَیَّ الْحَوْضَ» "میں تمہارے درمیان "کتابِ خدا اور اپنی عترت و اہلبیت"کی صورت میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں۔ تم میں سے جو بھی ان سے تمسک کرے گا تو وہ میرے بعد کبھی بھی گمراہ نہ ہو گا۔ اور یہ دونوں کبھی بھی  جدا نہیں ہوں گی حتی کہ حوضِ کوثر تک میرے ساتھ ہوں گے"۔

اس مسلمان مفکر نے اپنے بیانات کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مربوطہ قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوندِ متعال نے قرآن پاک میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں کہا ہے: «لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ» (اے لوگو!) تمہارے پاس (اللہ کا) ایک ایسا رسول آگیا ہے جو تم ہی میں سے ہے جس پر تمہارا زحمت میں پڑنا شاق ہے تمہاری بھلائی کا حریص ہے اور ایمان والوں کے ساتھ بڑی شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں۔ سورہ اعراف کی آیت نمبر 158 کہ جس میں کہا گیا ہے کہ: «قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا» اے پیغمبر! (لوگوں سے) کہو کہ اے انسانو! میں تم سب کی طرف اس اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں۔

امام احمد ابن عرفان یونیورسٹی آف انڈیا کے سرپرست جناب سید سلمان حسینی ندوی نے سورۂ فتح کی آیت 29 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: «محمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ» محمد (ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں مہربان ہیں۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا: وہ دن آئے گا کہ جب اسلامی ممالک کی قیادت ایران کے ہاتھ میں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .