۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کوہاٹ جوانان علاقہ بنگش کی جانب سے عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں سبیل اتحاد بین المسلمین کا اہتمام

حوزہ/ کوہاٹ میں شیعہ جوانان بنگش کی جانب سے زرگراں بازار چوک میں شرکاء جلوس کیلئے سبیل کا اہتمام،جسے جلوس انتظامیہ شرکاء اور ضلعی انتظامیہ نے بہت سراہا اور اتحاد و اتفاق کیلئے ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوہاٹ میں اہلسنت برادران کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے رہنمائوں نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں جوانان بچے بزرگ شہریوں کے علاوہ اہلسنت علماء کرام وکلاء صاحبان اور تاجر برادری کے رہنما شامل تھے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: کوہاٹ جوانان علاقہ بنگش کی جانب سے عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس میں سبیل اتحاد بین المسلمین کا اہتمام

جبکہ شیعہ جوانان بنگش کی جانب سے زرگراں بازار چوک میں شرکاء جلوس کیلئے سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا جس کو جلوس انتظامیہ شرکاء اور ضلعی انتظامیہ نے بہت سراہا اور اتحاد و اتفاق کیلئے ایک مثبت قدم سے تعبیر کیا۔

اپنے تقریر میں ناظم تحریک منہاج القرآن کوہاٹ مولانا حافظ عبدالجلیل نے جوانان کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد و اتفاق و یکجہتی پہ زور دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چہلم کے بعد کوہاٹ میں تکفیری عناصر کی جانب سے حالات کشیدہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور یہ اتحاد و اتفاق کا پیغام تکفیری عناصر کہ منہ پہ زوردار طمانچہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .