۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شہر ممبئی میں ہندوستان کا پہلا گیٹ "باب شہدائے کربلا" کا افتتاح

حوزہ/ شہر ممبئی میں علماء اور خوجہ فیڈریشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر"باب شہدائے کربلا" کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ ہندوستان کے شہر ممبئی میں علماء اور خوجہ فیڈریشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر"باب شہدائے کربلا" کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

شہر ممبئی میں ہندوستان کا پہلا گیٹ "باب شہدائے کربلا" کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق، ہندوستان کے شہر ممبئی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس شہر کے ڈونگری علاقے میں حضرت امام حسین (ع) چوک اور حضرت عباس (ع) اسٹریٹ کے بعد اب اس اسٹریٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اسٹریٹ پر شہیدان کربلا کے نام سے منسوب گیٹ قائم کیا گیا ہے۔ اسے "باب شہدائے کربلا" کا نام دیا گیا ہے۔ حو شہر کے بزرگ علمائے کرام کے دست مبارک سے افتتاح ہوا ہے۔

شہر ممبئی میں ہندوستان کا پہلا گیٹ "باب شہدائے کربلا" کا افتتاح

شہر کی مرکزی شیعہ جامع مسجد سے متصل سڑک کی ابتداء میں اس عظیم اور بلند باب کا افتتاح عالم اسلام کی طرف سے منعقدہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے موقع پر ہوا جس میں کثیر تعداد میں امت مسلمہ کے تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

باب شہدائے کربلا کا افتتاح شہر کے امام جمعہ اور آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی دامت برکاتہ کے وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی صاحب اور لندن سے آئے ہوئے خوجہ فیڈریشن کے صدر جناب صفدر جعفر صاحب نے کیا۔

شہر ممبئی میں ہندوستان کا پہلا گیٹ "باب شہدائے کربلا" کا افتتاح

قابل ذکر ہے کہ ممبئی کی خوجہ جماعت کے صدر جناب صفدر صاحب کی محنتوں سے قائم کردہ باب شہدائے کربلا کی افتتاحی تقریب سے امام جماعت حجۃ الاسلام مولانا سید روح ظفر صاحب،شہر کے مشہور عالم دین اور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد ذکی صاحب،دہلی سے آئے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب رشید صاحب اور مولانا سید حسن رضا عابدی صاحب نے خطاب کیا اور نظامت کے فرائض مولانا سید علی عباس اعظمی صاحب نے انجام دیئے جبکہ اس افتتاحی تقریب کے اختتام پر،ممبئی شہر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی اور خوجہ جماعت کے صدر جناب صفدر جعفر صاحب نے مہمان خصوصی اور صدر محفل کے عنوان سے اہم خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہر ممبئی میں ہندوستان کا پہلا گیٹ "باب شہدائے کربلا" کا افتتاح

واضح رہے کہ یہ ملک کا ایسا پہلا گیٹ ہے جسے شہیدان کربلا کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔ 8 فٹ اونچا اور 31.5 فٹ چوڑا ہے۔ ڈونگری میں قائم یہ گیٹ کربلا میں شہید ہونے والے نبی کے نواسے امام حسین اور انکے 72 ساتھیوں کو خراج عقیدت ہے۔ سن 680 میں عراق کے کربلا میں بنی امیہ کے بادشاہ یزید کی فوجوں نے امام حسین کو اس لئے شہید کردیا تھا کہ نبی کے نواسہ نے یزید کی بیعت سے انکار کردیا تھا۔ محرم کے دوران ڈونگری کی یہ اسٹریٹ ماتم کدے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .