۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
قم المقدسہ میں "رحمت للعالمین کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ / مجلس علماء ہند کے توسط سے ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے قم المقدسہ میں رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ہندوستان کے مفکرین، علماء و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ہفتۂ وحدت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجلس علماء ہند شعبۂ قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ امام خمینی (رہ) میں "رحمت للعالمین کانفرنس" کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اہل سنت کے برجستہ عالم دین جناب سید سلمان حسین ندوی، ایرانی مفکر حجت اسلام والمسلمین سید علیزادہ موسوی اور ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے شہر اکبرپور میں واقع مدرسہ "عین الحیات" کے مدیر و مؤسس حجۃ الاسلام و المسلمین سید احتشام عباس زیدی صاحب نے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے افاضل اور طلاب کی کثیر تعداد  نے شرکت کی۔

آلِ سعود و یہود کو امریکہ کے دو غیر شرعی اولاد، مقرین

اس کانفرنس کا آغاز قاری قرآن جناب حجت الاسلام والمسلمین سید جواد رضوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا اور پھر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اظہر باقر خان و حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شفیع امام رضوی نے بالترتیب نعت و منقبت پیش کی اور خطباء نے ہفتۂ وحدت اور اتحاد اسلامی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

بین الاقوامی مبلغ دین حجت الاسلام والمسلمین سید شمیم رضا رضوی نے اتحاد و وحدت کو گذشتہ زمانوں کی طرح آج کے اسلامی معاشرہ کی بھی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: مسلمانوں کا آپس میں اختلاف اور تفرقہ اندازی دشمنانِ اسلام کے ان پر غلبہ کی راہ ہموار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس جیسی کانفرنسز اور پروگرام کا انعقاد اور سرزمینِ ہندوستان سے اہل سنت کے برجستہ عالم دین جناب سید سلمان حسین ندوی جیسی شخصیت کا مہمانِ خصوصی ہونا اتحاد و وحدت اسلامی کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر حضرت امام خمینی (رہ) اور مقام معظم رہبری (دام عزہ) نے ہمیشہ تاکید کی ہے۔

آلِ سعود و یہود کو امریکہ کے دو غیر شرعی اولاد، مقرین

آلِ سعود و یہود کو امریکہ کے دو غیر شرعی اولاد، مقرین

ہندوستان کے ہی جید عالم دین جناب حجت الاسلام والمسلمین سید صادق رضوی نے اپنے خطاب میں اہل سنت عالم دین جناب سید سلمان حسین ندوی کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ گذشتہ ایک دہائی سے ہندوستان میں وحدت اسلامی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں اور آلِ سعود اور آلِ نہیان کے ظلم و ستم کے خلاف اپنے سخت مؤقف اور تقاریر کی وجہ سے سعودی عرب اور حتی بحرین میں ان کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے اہل سنت عالم دین جناب سید سلمان حسین ندوی کے 2010ء میں آلِ سعود و یہود کو امریکہ کے دو غیر شرعی اولاد قرار دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کے اس بیان کی وجہ سے انہیں ہندوستان سمیت دنیا بھر میں آلِ سعود کے حامیوں کی طرف سے مختلف طرح کے نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی حکمراں در حقیقت صہیونی حکمراں ہیں، مولانا سلمان ندوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی مفکر اہل سنت عالم دین مولانا سید سلمان حسین ندوی نے تمام عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیاء سنیت و دنیاء شیعیت سے باہر نکل کر هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ اللہ نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے، اللہ کے نزدیک جو سب سے پسندیدہ دین ہے وہ اسلام ہے، ہم سب سے پہلے مسلم ہیں، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جو لوگ حق سے دور ہو رہے ہیں وہ اپنے نفاق کی وجہ سے دور ہورہے ہیں، چاہے وہ عرب ملک ہو یا امارات یا مصر ہو یہاں جو حکراں ہیں یہ صہیونی حکمراں ہیں یہ مجرم حکمراں ہیں انکا مشن ہے امت کو توڑنا ایک دوسرے کو تقسیم کرنا اور جنت العرب کو اسرائیل کے حوالے کر دینا۔ 

سعودی حکمراں در حقیقت صہیونی حکمراں ہیں، مولانا سلمان ندوی

انڈین علماء کونسل شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل جناب حجت الاسلام والمسلمین سید احمد زرارہ نے اہل سنت عالم دین جناب سید سلمان حسین ندوی کے اس کانفرنس میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: ہم اپنے محترم اہل سنت عالم دین کو اتحاد اسلامی کے سلسلہ میں اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے تقریب کے آخر میں تمام علمی شخصیات، علماء و طلاب ہندوستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس کانفرنس کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .