۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
IMG_20211023_200231.jpg

حوزہ/ پیغمبر ختمی مرتب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع ‏پر اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ‎ KHAMENEI.IR ‎ کی ‏طرف سے ہندی زبان کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئي ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیغمبر ختمی مرتب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع ‏پر اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ‎ KHAMENEI.IR ‎ کی ‏طرف سے ہندی زبان کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئي ہے۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے ادارۂ نشر و اشاعت کی ہندی ویب ‏سائٹ کا ایڈریس ہے:  ‌‌‎ hindi.khamenei.ir۔ اس کے ساتھ ہی قفقاز کے علاقے کے لوگوں کے لیے آذری زبان میں‎ KHAMENEI.IR ‎ کی طرف سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ‏اور پیج لانچ کیے گئے ہیں جن کے ایڈریس درج ذیل ہیں‎: ‎
http://facebook.com/Khamenei.az/ https://twitter.com/az_Khamenei

ویب سائٹ‎ KHAMENEI.IR ‎سنہ 2003 میں لانچ ہوئي جو رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی خبروں، تقریروں، ‏طرز زندگي اور طریقۂ کار کو الگ الگ زبانوں میں پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .