۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
پیروانِ ولایت جموں وکشمیر

حوزہ/ امام خمینی(رح) نے جس concept کی بنیاد ڈالی ہے آج اس concept کا ثمر ہمیں دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ سامراج اور صہیونی طاقتوں کے باوجود مسلم امہ متحد  ہے اگر چہ حکمران ابھی متحد نہیں ہوئے ہے تاہم امت مسلمہ کے اتحاد کو توڑنے کے لیے  جتنی بھی سازشیں کی گئی انھیں اس  concept نے ناکام بنادیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروانِ ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی صاحب، صدر مولانا شبیر احمد صوفی صاحب اور تحریک کے تمام اراکین نے عیدمیلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے جس concept کی بنیاد ڈالی ہے آج اس concept کا ثمر ہمیں دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ سامراج اور صہیونی طاقتوں کے باوجود مسلم امہ متحد  ہے اگر چہ حکمران ابھی متحد نہیں ہوئے ہے تاہم امت مسلمہ کے اتحاد کو توڑنے کے لیے  جتنی بھی سازشیں کی گئی انھیں اس  concept نے ناکام بنادیا ہے۔

پیروانِ ولایت جموں وکشمیر نے احیاء کیا ہے کہ اتحاد اسلامی کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس حوالے سے آنے والے دنوں میں کہی ایک کانفرنس منعقد کرنے کا بھی منظم پروگرام رکھا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .