۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ علی الخطیب نایب رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ/ شیخ الخطیب: یہ دہشت گردانہ حملہ محاصرہ، امریکی ممنوعیت، اور صہیونیوں کی سیریا میں ہوائی مخالفت کے اہداف کی تکمیل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ تکفیری گروہ اس خطے کی تخریب میں ملوث ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے سیریا میں ہوئی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا: شام اور اس کی ہم پیمان فوج کی شاندار کامیابی کے بعد کیے گئے اس دہشت گردانہ حملے کے نشانے پر سیریا کا امن و امان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: یہ دہشت گردانہ حملہ محاصرہ، امریکی ممنوعیت، اور صہیونیوں کی شام میں ہوائی مخالفت کے اہداف کی تکمیل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ تکفیری گروہ اس خطے کی تخریب میں ملوث ہیں۔

شیخ الخطیب نے اس مصیبت کے سلسلے میں شام کی عوام، وہاں کے صدر، اور شہید ہونے والوں کے گھر بار کو تعزیت و تسلیت پیش کی، شہیدوں پر رحمت کے نزول، اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .