۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بلتستان

حوزہ/ سیرت النبی کانفرنس سے مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا: وحدت و اتحاد میں ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے اور یہ اتحاد و اتفاق  قرآن کا فرمان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو بلتستان/ ولادت پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی (ص) اور ان کے فرزند حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تیسری عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس کانفرنس کی صدارت مسجد امام حسن العسکری(ع) کے پیش امام اور جامعہ الزہرا سکردو کے استاد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار انصاری نے کی۔ اور سیرت النبی کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر کے علماء خطاب فرمایا۔ 

نوربخشیہ کے امام جمعہ سکردو مولانا عارف صاحب نےخطاب کرتے ہوے فرمایا پیغمبر اکرم کی سیرت تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہے اور ہمیں اپنے ہر عمل کو سیرت رسول اللہ کے مطابق بجا لانے کی ضرورت ہے۔اہل السنت کے مشہور خطیب جناب مولانا الیاس نے منتظمین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور کہا ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی مشترکہ نشستوں سے بہت ساری غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں ۔ اور پیارے پیغمبر اکرم کی ذات پر ہم سب متحد ہو سکتے ہیں ۔اور اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کے لیے ایسی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد نہایت ہی ضروری ہے ۔شیخ غلام محمد زیدی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ وحدت و اتحاد میں ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے اور یہ اتحاد و اتفاق  قرآن کا فرمان ہے۔

صدر محفل شیخ ذوالفقار انصاری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سیمینار کا حقیقی مقصد عملی طور پر  مختلف مکاتب فکر کے درمیان اخوت قائم کرنا ہے اور اسی مقصد کی بنیاد پر ہر سال سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔اور جس طرح وہ گلستان جس میں ہر رنگ کے پھول ہوں وہ باغ خوبصورت لگتا ہے اسی طرح خداوند متعال۔ پیغمبر اعظم اور اہلبیت کے لیے بھی ہر  وہ محفل اچھی  اور خوبصورت لگتی ہے جس میں تمام فکر کے علما کرام اتحاد و اتفاق کی بات کریں ۔اور فرمایا کہ خدا نے بنی نوع انسان کو  اتنی عظیم نعمتوں سے نوازا ہے لیکن کبھی یہ نہیں کہا کہ میں نےبنی نوع انسان پر احسان کیا لیکن خدا نے احسان اور منت کی بات اسوقت کی جب بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیئے پیغمبر اکرم رسول رحمت کو مبعوث کیا ۔ اور آخر میں شیخ انصاری نے تمام علماء کرام اور شرکاء محفل بلاخص نوجوانان بریسل اور منتظمہ کمیٹی کا شکربہ ادا کیا۔ 

بلتستان کے بزرگ شاعر جناب حاجی سنبل اور قصیدہ خواں  جناب حاجی علی اور دیگر منقبت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ مدرسہ حفاظ القرآن کے طلاب کرام نے اجتماعی طور پر تلاوت اور تواشیح پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس کانفرنس میں عاشقان رسول اللہ اور عاشقان  اہل البیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .