۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی خصوصیات میں سے ایک اصلی ترین خصوصیت ان کی شفاعت ہے اور روایات میں اس طرح آیا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے شیعہ جنت میں داخل ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے شہر قم میں بیت النور میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شہر قم میں آمد کی سالگرہ کی مناسبت سے جشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی آمد اور ان کی اس شہر میں وفات سبب بنی کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا حرم شہر قم میں ہو۔اس حرم کی شہرِ قم کے لیے بہت زیادہ برکتیں ہیں اور رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی اصلی ترین خصوصیات میں سے ایک ان کی شفاعت ہے اور روایات میں بھی  آیا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے تمام شیعہ بہشت میں داخل ہوں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی ائمہ معصومین علیہم السلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ آپ کے دادا حضرت امام جعفر صادق، آپ کے والد گرامی امام موسی کاظم، آپ کے بھائی امام رضا اور آپ کے بھتیجے امام محمد تقی علیہم السلام نے آپ کی زیارت کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کریمۂ اہل بیت سلام اللہ علیہا کی عظمت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ایک فضیلت ان کا خدا کی راہ میں مہاجر ہونا ہے اور قرآن کریم نے مہاجرین کے لیے بہت زیادہ عظمت بیان کی ہے اور اس کتاب مقدس میں مہاجرین کی فضیلت کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ "اگر کوئی گھر سے باہر آیا اور ہجرت کی اور اسی راستے میں اسے موت آگئی تو اس کا اجر خدا کے پاس ہے۔

انہوں نے آخر میں نہج البلاغہ کے کلمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین علیہ السلام نے نہج البلاغہ میں فرمایا ہے "ہجرت صرف رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر زمانے میں دین اور ولی خدا کی حفاظت کے لیے ہجرت کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .