۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مولانا شمیم الحسن

حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سیستانی حفظہ اللہ کے ہندوستان میں وکیل آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی نے وسیم ملعون کے خلاف بیانیہ جاری کر کے اس ملعون و مرتد سے بیزاری کا ا ظہار و اعلان فرمایا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ/  ننگ انسانیت وسیم ملعون کی طرف سے مسلسل قرآن پاک،رسول پاک،دینی عقائد و مسلمات اور مذہبی مقدسات کی کھلم کھلا اہانتیں اور ناقابل برداشت گستاخیاں جاری ہیں۔وسیم ملعون کے علی الاعلان زبانی اور تحریری اسلام دشمنی سے مسلمانان عالم میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔اور سب ہی لوگوں میں اضطراب و بے چینی پائی جا رہی ہے ۔ایسے وقت میں مرجع دینی عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقائی سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ(نجف اشرف ،عراق) کے ہندوستان میں وکیل حضرت آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی حفظہ اللہ عمید جامعہ جوادیہ بنارس ہندوستان نے وسیم ملعون کے خلاف بیانیہ جاری کرکے اس ملعون و مرتد سے بیزاری کا ا ظہار و اعلان فرمایا ہے ۔

اس موقع پر مجمع علماء وواعظین پوروانچل ھندوستان کے ممبران مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املومبارکپور،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مھدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا محمد مھدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،۔مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عارف حسین مبارکپوری،۔مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری صدرو القلم ویلفیر اینڈ اجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور۔مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور،مولانا شبیہ رضا مبارکپوری وغیرہ نے مذکورہ بیانیہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حضرت آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا اس سے ازالہ ہوگا ،ان شاء اللہ المستعان۔ ذیل میں مذکورہ علمی و فقہی بیانیہ کی فوٹو کاپی ہدیہ ناظرین ہے:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .