۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجۃ الاسلام شیخ حسن واعظی

حوزہ/ آج کرگل ایک انتہائی ممتاز و برجستہ، نامور عالم دین سے محروم ہوگیا ہے آپ نہایت متقی، پرہیزگار، خوش اخلاق عالم دین اورنیک سیرت و نیک طینت انسان تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن انقلاب مہدی (عج) کرگل لداخ نے خطے کے بزرگ و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن واعظی کی رحلت جانسوز پر افسوس کا اظہار کرتے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

وبشر الصابرين الذين اذا اصابتهم مصيبة قالو انا لله وانا اليه راجعون

آج خطے لداخ کے ممتاز عالم دین، خطیب توانا،اور مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے سابقہ امام جمعہ ،قاضی و متولی اور سماج میں اتحاد کے نظر رکھنے والے عالم متقی، جلیل القدر و مخلص، استاد گرانقدر حجۃ الاسلام والمسلمين شیخ حسن واعظی (رح) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی ایک عالم کی موت ناقابل پذیر جبران ہے جس نے پوری زندگی مکتب تشیع کی خدمت میں گزار دی ہو، ایسے عالم کی موت فاجعہ بزرگ ہے حجۃ الاسلام والمسلمين شیخ غلام حسن واعظی صاحب کی موت کی خبر نے علماء، مومنین و مومنات کرگل کو مایوس وغمگین کردیا، اس عظیم مصیبت پر سرپرست اعلی و دیگر اراکین و مومینین و مومینات کے طرف سے خاص کر مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے آراکین اور مرحوم کے فرزندان وخاندان و ہوندرمان و پوین اور اہل کرگل کے مومنین،و مومنات کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں آج کرگل ایک انتہائی ممتاز و برجستہ، نامور عالم دین سے محروم ہوگیا ہے آپ نہایت متقی، پرہیزگار، خوش اخلاق عالم دین اورنیک سیرت و نیک طینت انسان تھے۔ لیکن موت ایک امر واقعی ہے جب احمد مرسل نہ رہے تو کون رہے گا، یہ سوچ کر دل کو سکون ملتا ہے کہ ایک عاشق اہلبیت(ع) اپنے معشوق کی خدمت میں جا پہنچا اور دیدار علی ابن ابی طالب سے اپنی آنکہوں کو ٹہنڈک پہنچا رہا ہے آخر میں معبود حقیقی سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور وابستگان بالاخص فرزندان و اھل خانہ اور خاندان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

شریک غم: سرپرست اعلی انجمن انقلاب مہدی عج کرگل لداخ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .