۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
برادر حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ایک بار پھر میر کارواں منتخب

حوزہ/ برادر حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ایک بار پھر میر کارواں منتخب ہوئے،  مرکزی صدر سے سرپرست کونسل کے معزز رکن مولانا باقر عباس نجفی نے حلف لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 51واں سالانہ مرکزی تعمیرِ کردار کنونشن و یوم امام حسن عسکری علیہ السلام بھٹ شاہ میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے کارکنان نے شرکت کی، کنونشن میں مولانا کاظم عباس نقوی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، انجنیر سید حسین موسوی، محترم غلام مصطفیٰ لغاری (بانی رکن و اول مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)، محترم سید جواد حسین نقوی (سابقہ مرکزی صدر)، محترم سید شکیل حسین الحسینی، محترم محمد عالم ساجدی (سابقہ مرکزی صدر)، محترم سید خادم حسین رضوی (مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان) سمیت دیگر سینئرس نے موضوعاتی دروس دئے اور خطاب کیا۔

کنونشن میں یونٹس، اعلیٰ تعلیمی اداراجات، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش ہوئی اور تقریری، مضمون نویسی، مدرسین مقابلاجات کروائے گئے جس میں اعلیٰ کارکردگی پر انعامات بھی دیئے گئے، سائنس اینڈ آرٹ ایگزیبیشن، تعلیمی کانفرنس، ماڈل محفل قرآن، گروپ ڈسکشن، چھوٹے بچوں کیلئے علیحدہ کلاسز کا انعقاد کروایا گیا اور نئے سال کے اضلاع، ڈویژنل اور مرکزی صدور کیلئے آئین کے مطابق الیکشن کروائی گئی۔

21 نومبر کو یوم امام حسن عسکری علیہ السلام کی تقریب میں جید علمائے کرام کے خطاب ہوئے اور برادر حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ایک بار پھر میر کارواں منتخب ہوئے، مرکزی صدر سے سرپرست کونسل کے معزز رکن مولانا باقر عباس نجفی نے حلف لیا۔ مرکزی صدر نے اپنی کابینہ کیلئے سہیل احمد، عاطف مہدی، ایاز علی، ذیشان حیدری، ذوالقرنین حیدر، علی عرفان حیدری، ذیشان علی شیخ، علی رضا، منتظر مہدی، سید عاطف شیرازی، تنویر حسین اور زاہد حسین کربلائی کو نامزد کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .