۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ساخت بزرگترین کتابخانه دینی در کشور نیجریه

حوزہ/ افریقی خواتین رہنماؤں کی بین الاقوامی سربراہی نشست کے موقع پر برِاعظم افریقہ کی سب سے بڑی دینی و مذہبی لائبریری کی تعمیر کے لئے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں بنیاد رکھی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،برِاعظم افریقہ میں فن تعمیر اور تعمیرات کے لحاظ سے منفرد اور بے نظیر لائبریری کمپلیکس کی ابوجا میں افریقی خواتین رہنماؤں کی بین الاقوامی سربراہی نشست کے موقع پر بنیاد رکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،فن تعمیر کے لحاظ سے منفرد اس دینی لائبریری کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے نائجیریا کے بعض حکام اور ثقافتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افریقی براعظم میں اسلام کی آمد اور موجودگی کے وقت سے موجود کتابیں،ہاتھوں سے لکھے گئے نسخوں اور دین اسلام کا افریقہ میں دیگر قدیم فرقوں کے ساتھ تعامل کو جمع کرنے اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بڑی لائبریری کی تعمیر کے منصوبے میں دیگر ادیان و مذاہب جیسے عیسائیت اور یہودیت کے لئے بھی باقاعدہ طور پر حصے مختص کئے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed shuja ali rizvi IN 20:37 - 2021/12/02
    0 0
    India