۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شہر ممبرا میں عظیم الشان "الزہراء ع تربیتی کیمپ" کا انعقاد

حوزہ/ جامعۃ الامام امیرالمومنین علیہ السلام، ممبئی، کے زیر انتظام شہر ممبرا کے بہمن کمپاؤنڈ میں مشاہیر علماء کی موجودگی میں ایک روزہ "ٹریننگ کیمپ" منعقد ہوا۔ اپنی نوعیت کے منفرد اس کیمپ میں مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور علماء کرام سے "عقائد"، "احکام" اور "اخلاق" جیسے اہم موضوعات پر علمی بیان اور عملی توضیح سے استفادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مورخہ ۴/ دسمبر ۲۰۲۱، جامعۃ الامام امیرالمومنین علیہ السلام، ممبئی، کے زیر انتظام شہر ممبرا کے بہمن کمپاؤنڈ میں مشاہیر علماء کی موجودگی میں ایک روزہ "ٹریننگ کیمپ" منعقد ہوا۔ اپنی نوعیت کے منفرد اس کیمپ میں مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور علماء کرام سے "عقائد"، "احکام" اور "اخلاق" جیسے اہم موضوعات پر علمی بیان اور عملی توضیح سے استفادہ کیا۔

شہر ممبرا میں عظیم الشان "الزہراء (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

مذکورہ کیمپ میں وضو کے "عملی طریقہ کار" اور "متعلقہ احکام" کو حجۃ الاسلام مولانا جوہر عباس خان صاحب نے بیان کیا۔ بعدہ اخلاق میں "رضایت پروردگار" کے عنوان سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد قیصر صاحب نے درس دیا۔

شہر ممبرا میں عظیم الشان "الزہراء (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

حصۂ عقائد میں "ولایت و امامت کی اہمیت" کے عنوان سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب نے سیر حاصل درس دیا۔ بعنوان ختامہ مسک، شہر ممبئی کے امام جمعہ و مدیر جامعۃ الامام امیرالمومنین حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید احمد علی عابدی صاحب نے "عقائد و احکام کے باہمی روابط" کے عنوان پہ درس دیا۔ دروس کے بعد مومنین نے کثیر تعداد میں اپنے شرعی مسائل کو وکیل مرجع وقت حجۃ الاسلام آقای سید احمد علی عابدی صاحب سے دریافت کرکے تشفی بخش جوابات حاصل کئے، اور کیمپ کے آخری حصے میں، نوجوانوں کی خدمت میں دروس سے منتخب شدہ سوالات پیش کئے گئے اور درست جواب دینے والے بچوں اور نوجوانوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

شہر ممبرا میں عظیم الشان "الزہراء (ع) تربیتی کیمپ" کا انعقاد

کیمپ میں نظامت کے فرائض مولانا علی عباس امید اعظمی صاحب نے انجام دئے اور نوجوان شاعر اہلبیت مولانا ابو تمامہ عابدی صاحب نے اہلبیت اطہار ص کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس عظیم الشان کیمپ کو ممبرا کے تمام بزرگ علماء نے بھی اپنی شرکت سے رونق بخشی، اور کیمپ کے مہتممین کیلئے تشکر کے ساتھ ازدیاد توفیقات کی دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .