۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

اس واقعہ نے ملک پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تذلیل کیا ہے آج پاکستان کی عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ یہ وہی عناصر ہیں جو ایک مدت سے پاکستان کو دہشتگردی کر کے کمزور کرنا چاہتے تھے۔ اس واقعہ سے دنیا کی انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت السلام اشفاق وحیدی نے سیالکوٹ کے واقع پر اپنے غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں اگر قاتلوں کو سزاء دی جاتی تو ہمیں سیالکوٹ جیسا دل خراش واقعہ نہ دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ملک پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تذلیل کیا ہے آج پاکستان کی عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ یہ وہی عناصر ہیں جو ایک مدت سے پاکستان کو دہشتگردی کر کے کمزور کرنا چاہتے تھے۔ اس واقعہ سے دنیا کی انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اس واقعہ میں ملوث افراد اور قوتوں کو سر عام سزاء دے۔ ایک مدت سے ہم ملک پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قاتلوں کو سزاء دی جائے جو عناصر بھی دھشت گردی میں ملوث ہیں یہ وہی عناصر ہیں وہی تکفیری ہیں جو مذہب کے نام پر قتل غارت کر رہے ہیں، جس بے دردی کے ساتھ یہ واقع کیا گیا ہر شخص کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان قاتلوں کو فل فور پھانسی لٹکائے تاکہ انسانیت کا قتل عام رک سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .