۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی تقریب

حوزہ/ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے کنونشن منعقد ہوں گے۔ یہ کنونشن تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور ،کوئٹہ ،پشاور اور کراچی میں منعقد ہوں گے ۔ جبکہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے کنونشن منعقد ہوں گے۔ یہ کنونشن تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور ،کوئٹہ ،پشاور اور کراچی میں منعقد ہوں گے ۔ جبکہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کنونشنوں میں تمام مکاتب فکر کے وفاق المدارس کی قیادت شریک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کنونشن مدارس دینیہ کو درپیش مسائل بارے عوامی آگاہی اوردینی طبقات کی مدارس کی خود مختاری کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ جس پر تمام وفاق المدارس اپنی تجاویز دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس عمل کی تکمیل بھی خوش آئند ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .