۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
خمس

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے ایسے شخص کے اموال سے استفادہ کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے جو خمس نہیں دیتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایسے شخص کے اموال سے استفادہ کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے جو خمس نہیں دیتا۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: میرا باپ خمس نہیں دیتا، آیا اس کے اموال میں ہمارے لئے استفادہ محلِ اشکال ہے؟

جواب: ان کے اموال سے استفادہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور اس کے خمس کی ادائیگی کے متعلق آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے لیکن اگر آپ کو یقین ہو کہ وہ خمس نہیں دیتا اور خمس کی شرائط بھی موجود ہوں تو آپ کی ذمہ داری صرف انہیں مسئلہ خمس سے آگاہ کرنا اور امربالمعروف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .