۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ماموستا عبدالرحمن خدایی

حوزہ/ ایران کے شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: اہل سنت نے قول و عمل سے اہل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو ثابت کیا ہے اور جو شخص اہل سنت کے نام پر فرزندان رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرے نہ صرف اس کو سنی نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی عبدالرحمن خدائی نے کہا: اصلی ترین اور ابتدائی ترین کام جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاشرے میں انجام دیئے ان میں سے ایک برادرانِ دینی کے درمیان اتحاد و وحدت کا قیام تھا۔

اہلسنت کے عالم دین نے کہا: وحدت مسلمین کے سلسلہ میں رسول خدا(ص)کا یہ حکیمانہ اقدام باعث بنا کہ وہ اسلامی تمدن کو بہت تیزی سے متاثر کرے، رسول خدا(ص) کے اس کام سے ہمیں معلوم ہوا کہ دنیائے اسلام میں اعلی اہداف تک پہنچنے کے لیے وحدت ایک مضبوط وسیلہ ہے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: کچھ عرصہ پہلے آزاد شہر کے سابق امام جمعہ مولوی محمد حسین گرگیج کی بے بنیاد گفتگو باعث بنی کہ اہل اسلام اور بالخصوص اہل بیت(ع) سے محبت کرنے والوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچے۔

انہوں نے کہا: اہلسنت کے عالم دین کی یہ گفتگو نہ صرف اہل سنت کے عقائد کے خلاف ہے بلکہ اس سے برادران کے درمیان وحدت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ البتہ ملت ایران نے اس سازش کو فورا درک کر لیا اور اس پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا۔

مولوی خدائی نے کہا: ہمیں معاشرے میں تفرقہ انگیز گفتگو کو پنپنے نہیں دینا چاہیے۔

شہر بانہ کے امام جمعہ نے کہا: ہمارے ملک میں اتحاد و وحدت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور صدیوں سے اس ملک میں مختلف مذاہب کے پیروکار مل جل کر پر سکون زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مولوی خدائی نے آخر میں کہا: اہل سنت نے قول و عمل سے اہل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو ثابت کیا ہے اور جو شخص اہل سنت کے نام پر فرزندان رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرے نہ صرف اس کو سنی نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .