۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں اردو زبان زائرین کی جانب سےعزاداری

حوزہ/ حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ منورہ میں ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے اردو زبان زائرین اورعزادارروں کی اجتماعی عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایام عزائے فاطمیہ کے دوران پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جگر گوشہ رسول (ص) حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کا غم وسیع پیمانے پر منایا جاتا ہے اور ہرطرف مجالس و عزاداری کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی مناسبت سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ پر حاضر ہوتے ہیں، ان زائرین میں کثیر تعداد اردو زبان زائرین کی ہے جو ہر سال ایام عزائے فاطمیہ کے ساتھ ساتھ مختلف مناسبتوں پر حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں زیارت کے لئے حاضر ہو کر اجر رسالت ادا کرتے ہیں۔

ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے حضرت امام علی رضا(ع) کے صحن انقلاب میں اردو زبان عزاداروں کی اجتماعی عزاداری کیا انعقاد کیا گیا،جس میں مشہد مقدس میں مقیم اردو زبان سوگواروں اور پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین نے شرکت کی، اس اجتماعی عزاداری کا اہتمام حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کی اجازت اور مشہد مقدس میں مقیم ماتمی انجمن محبان الرضا(ع) کے سربراہ عابد حسین جعفری کے تعاون سے کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز صحن انقلاب میں سوز و سلام سے ہوا جس کے بعد پاکستان کے مشہور نوحہ خوان میرحسن میر نے نوحہ خوانی کی ۔اس اجتماعی عزاداری اور ماتم داری میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی تعداد چار سو سے زائد تھی۔

قابل ذکر ہے شب جمعہ کو دوبارہ عشرہ فاطمیہ کے سلسلے میں اسی طرح کی اجتماعی عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا۔ البتہ اس پروگرام کے علاوہ ہر روزحرم امام رضا (ع) کے رواق دارالرحمہ میں اردو زبان زائرین کے لئے مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے اختتام پر حرم امام رضا(ع) کی جانب سے زائرین کو تبرک تقسیم کئے جاتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .