۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قم المقدسہ میں ڈاکٹر عباس رضا نیر جلالپوری کے اعزاز میں علمی اور ادبی نشست کا اہتمام

حوزہ/ قم المقدسہ ایران میں ڈاکٹر عباس رضا نیر جلالپوری صاحب کے اعزاز میں بزم استعارہ قم المقدس کی جانب سے ایک علمی اور ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ ایران میں ڈاکٹر عباس رضا نیر جلالپوری صاحب کے اعزاز میں بزم استعارہ قم المقدس کی جانب سے ایک علمی اور ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

بزمِ استعارہ، قم المقدسہ میں مقیم اردو شعرا کی ایک معتبر بزم ہے۔ 5 جنوری2022ء کو اس بزم کے زیر اہتمام، ہندوستان کی سرزمین سے تشریف لائے معروف شاعر، ادیب، نقاد، خطیب اور ناظم منبر جناب ڈاکٹر عباس رضا نیّر جلالپوری کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا اہتمام بزم استعارہ کے محترم رکن جناب عامر نوگانوی (ہندوستان) کے دولت کدے پر کیا گیا۔ نشست میں بزم استعارہ کے اراکین: حجۃ الاسلام جناب سید ضیغمؔ نقوی بارہ بنکوی، جناب احمد شہریارؔ، جناب عباس ثاقبؔ، جناب ابراہیم نوریؔ، جناب کاچو یوسف دانشؔ اور جناب حیدرؔ جعفری کے علاوہ ہندوستان سے تشریف لائے معتبر شاعر اور معروف نوحہ خوان جناب سید تمجیدؔ حیدر کے ساتھ ساتھ قم المقدسہ سے شعرائے کرام جناب سید شفیعؔ رضوی اور جناب سید ساجدؔ رضوی نے بھی شرکت کی۔

نشست کے آغاز میں معزز مہمان کے سامنے بزم استعارہ (قم المقدسہ) کا تعارف پیش کیا گیا اور اس کے قیام اور اقدامات کے بارے میں انہیں تفصیلی طور آگاہ کیا گیا۔ مہمان شاعر جناب ڈاکٹر عباس رضا نیّر جلالپوری نے بزم کے ادبی اقدامات کو سراہا اور اس حوالے سے انتہائی مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ اس کے بعد تمام شعرائے کرام نے باری باری اپنا کلام پیش کیا اور آخر میں مہمان شاعر کے کلام سے استفادہ کیا گیا۔

نشست کے آخر پر مہمان شاعر کو بزم استعارہ (قم المقدسہ) کی طرف سے ایک یادگاری سند پیش کی گئی۔

نشست کا اختتام میزبان جناب عامرؔ نوگانوی کی پرخلوص پذیرائی پر ہوا۔

شریک شعرائے کرام میں جناب سید احمد شہریار،جناب ضیغم رضا باربنکوی،جناب عباس ثاقب صاحب،جناب ساجد گیاوی صاحب،جناب شفیع رضوی بھیکپوری صاحب،جناب تمجید رضا علی پوری صاحب،جناب عامر عابدی نوگانوی،جناب حیدر علی جعفری صاحب،جناب دانش کاچو صاحب،جناب ابراہیم نوری صاحب موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر عباس رضا نیر صاحب نے اراکین بزم استعارہ کو رثائی استعارات کی طرف بھرپور طبع آزمائی کی دعوت دی

قم المقدسہ میں ڈاکٹر عباس رضا نیر جلالپوری کے اعزاز میں علمی اور ادبی نشست کا اہتمام

بزم استعارہ (قم المقدسہ) کی طرف سے معروف اور معتبر شاعر جناب ڈاکٹر عباس رضا نیّر جلالپوری کے اعزاز میں نشستبزم استعارہ (قم المقدسہ) کی طرف سے معروف اور معتبر شاعر جناب ڈاکٹر عباس رضا نیّر جلالپوری کے اعزاز میں نشست

تبصرہ ارسال

You are replying to: .