۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد

حوزہ/جامعۃ الکوثر کے طالب علموں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے،اس معاشرے میں آپ ہی بہترین اور اچھے انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ جامعہ الکوثر المصطفی آڈیٹوریم میں جامعہ کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی سمیت حوزہ علمیہ کے اساتذہ کرام و تمام پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور ایم فل سکالرز نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق،اس پرگرام کا مقصد جامعہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی کے ساتھ سکالرز کی خصوصی ملاقات، اور سکالرز کے ساتھ پیش آنے والے مسائل اور چیلینجز کے بارے میں اساتذہ کرام سے رہنمائی لینا اور ساتھ ہی جامعہ کے سینئرز اور جونیئر سکالرز، جو حال ہی میں تحقیقی میدان میں قدم رکھ چکے ہیں، ان کا تعارف کرانا تھا ۔اس اہم علمی نشست کا مقصد یہ بھی بتایا گیا کہ سکالرز کو علمی و تحقیقی میدان میں پیش آنے والے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کےلیے ایک دوسرے کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے۔ اس نشست میں جامعہ سے شایع ہونے والے دو علمی و تحقیقی مجلوں کاتعارف اور ان کی بہتری کے لئےضروری اقدامات وغیرہ کے بارے میں بھی مفید اور معلومات پر مشتمل سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

پروگرام کا آغا تلاوت کلام اللہی سے ہوا۔ تلاوت کے بعد جامعہ الکوثرکے سینر طالب علم عسکری کریمی نے جامعہ کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز اور ان کے شعبے اور تحقیقی امور کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق اب تک جامعہ الکوثر کے سکالرز کی تعداد 70 ہے۔ ان سکالرز میں سے ایم فل میں 45 جبکہ پی ایچ ڈی میں 24 طلباء مصروف ہیں۔ تاحال 11 طلباء نے اپنی ڈگری مکمل کرکے ملک کی مختلف جامعات میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 13 طلباء تھیسس اور کلاس ورک میں مصروف ہیں۔ایم فل پروگرام میں مصروف 44 طلباء میں سے 20 طلبا نے تحقیقی مقالے (تھیسس )مکمل کرکے ایم فل کی ڈگری حاصل کرچکےہیں جبکہ 25 طلباء اس وقت تھیسس لکھنے اور کلاس ورک میں مصروف ہیں۔

جامعہ کے فاضل طالب علم ڈاکٹر شبیر حسین داعی صاحب نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ شیخ الجامعہ استاد محترم شیخ محسن علی نجفی کی مرہوں منت ہے۔ اور جامعہ الکوثر کے اساتذہ نے ہی ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔ ہمیں ہروقت اور ہر قدم پر اساتذہ کرام کی رہنمائی کی ضرورت ہے مزید یہ کہا کہ ۔جامعہ کے کسی بھی طالب علم کو تحقیقی میدان میں جو بھی رہنمائی کی ضرورت ہوں تو ہم حاضر ہیں۔ جامعہ الکوثر کے فاضل طالب علم جناب ڈاکٹرمحسن رضا ہاشمی نےبھی اظہار خیال کرتےہوئے معاشرے اور جامعات میں پیش آنے والے مسائل، چلینجز کا تذکرہ کیا اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے نئے آنے والے سکالرز کو تحقیقی میدان میں ہر ممکنہ رہنمائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسوہ جرنل آف ریسرچ اور مجلہ الکوثر کے ایڈیٹر جناب ڈاکٹر علی حسین عارف صاحب نے اپنے خطاب میں تحقیقی مقالات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئے مجلوں کےلئے معیاری مقالات لکھنے پر زور دیا۔

منعقدہ نشست سے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ انور علی نجفی نے اپنے خطاب میں اس اہم علمی نشست کے انعقاد اور کامیابی پر انتظامیہ اور تمام سکالرز کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ اس طرح کےمفید اور اہم پروگرام میں جامعہ کے تمام طلباء کو شامل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ آغا صاحب نے تمام سکالرز کو علمی میدان میں مزید کوشش کرنے پرزور دیا اور بالخصوص جامعات میں بڑھتی ہوئی الحادی سوچ اور فکر کے خلاف عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام سکالرز سے الحادی نظریے رکھنے والوں کے سوالات و اعتراضات کے علمی اور تحقیقی جوابات پیش کرنے کی ہدایت فرمائی۔

پروگرام کے آخر میں شیخ الجامعہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی نے اپنے کلیدی خطاب میں اپنے تمام شاگردوں کو مزید علمی اور تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا ۔ قبلہ شیخ صاحب نے مختلف جامعات اور اداروں میں کامیابی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے تمام سکالرز پر اطمئنان کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جامعۃ الکوثر کے طالب علموں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، اس معاشرے میں آپ ہی بہترین اور اچھے انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .