۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجاب

حوزہ / فرانس کی سینٹ نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق کھیل کے مقابلوں میں حجاب کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کی سینٹ نے کھیل کے مقابلوں میں حجاب کو ممنوع قرار دینے کے بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ فرانس کی سینٹ نے اس بل کو یہ کہہ کر منظور کر لیا کہ حجاب (دینی علامات میں سے ہے) کھیلوں کے مقابلوں میں اس استعمال ممنوع ہے۔ فرانس کی سینٹ نے یہ بل منظور کرنے کی ایک وجہ یہ بیان کی ہے کہ اس سے ایتھلیٹ خواتین کے نظم و ضبط میں خلل آتا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ بل کی حمایت میں 160 جبکہ اس مخالفت میں 143 ووٹ پڑے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .