۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
هواپیما - عراق

حوزہ/ علی ترکی نے کہا کہ امریکی افواج عراق کے صوبۂ الانبار کے صحرائے حوران میں موجود داعشی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صادقون الائنس عراق کے نمائندے علی ترکی نے کہا کہ امریکی افواج عراق کے صوبۂ الانبار کے صحرائے حوران میں موجود داعشی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے لئے موجود ہے اور اس سلسلے میں امریکی افواج کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش آج امریکی منصوبوں کو مکمل کرنے کا ایک امریکی شیطانی اور سیاسی پروگرام ہے۔

صادقون الائنس کے رکن نے کہا کہ امریکی افواج عراق کے صوبۂ الانبار کے صحرائے حوران میں موجود داعشی دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور داعش کے مختلف صوبوں میں ٹھکانے موجود ہیں اور اسے سیاسی طور پر پشت پناہی اور حمایت حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .