۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

حوزہ/ موضع شاہ دیویت ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان میں جعفریہ سوسائٹی رجسٹرڈ اعظم گڈھ( شعبہ خواتین) کی جانب سے شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،موضع شاہ دیویت ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان میں جعفریہ سوسائٹی رجسٹرڈ اعظم گڈھ( شعبہ خواتین) کی جانب سے شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

سید عترت حسین سکرپٹری و منتظم جعفریہ سوسائٹی رجسٹرڈ اعظم گڈھ نے بتایا کہ موضع شاہ دیویت میں دس روزہ خصوصی کلاسز (بعنوان سیرت فاطمی بہترین نمونہ عمل) کا انعقاد ١٠ تا ٢٠ جمادی الثانی ہوا محترمہ زرین فاطمہ فارغ التحصیل جامعہ الزہرا قم المقدس اور خواہر تسکین فاطمہ طالبہ جامعہ الزہرا لکھنؤ نے بہترین طریقے دروس کے فرائض انجام دئے۔

آخر میں ٢٠ جمادی الثانی کو کتبی مسابقے کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .