۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سکردو میں تیسری عظیم الشان سیرت حضرت زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ علماء کرام نے اپنے خطابات میں حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی سیرت و کردار اور تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ان کی سیرت پر چلنے کی تاکید کی اور کہا کہ اگر تمام اچھائیوں کو ایک جگہ مجسم کیا جائے تو وہ حضرت زہرا (س) کی ذات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیہ الزہراء و المہدی آرگنائزیشن سکردو کی جانب سےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تیسری عظیم الشان سیرت حضرت زہرا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواہران و برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: سکردو میں تیسری عظیم الشان سیرت حضرت زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کی سرپرستی حسینیہ الزہراء کے خطیب حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے کی جبکہ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی نائب امام جمعہ شیخ جواد حافظی تھے۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی سیرت و کردار اور تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ان کی سیرت پر چلنے کی تاکید کی اور کہا کہ اگر تمام اچھائیوں کو ایک جگہ مجسم کیا جائے تو وہ حضرت زہرا (س) کی ذات ہے۔ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا فقط عورتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے نمونہ عمل ہیں اور اگر آج معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے تو اسکی بنیادی وجہ سیرت زہرا سے دوری ہے۔

کانفرنس میں آل بلتستان مطالعاتی مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دئیے گئے۔ آل بلتستان مطالعاتی مقابلے میں پہلی پوزیشن مریم دختر عیسی، دوسری پوزیشن کوثر فاطمہ دختر مختار حسین جبکہ تیسری پوزیشن عشرت فاطمہ دختر جعفر حسین نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ پینٹینگ اور سکیچینگ مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ بلتستان کےمشہور منقبت خواں یسین ساقی، یاسر شاہ اور ثاقب علی، شاعر اہلیبت جناب کاظم اثر، فرمان خیال، حاجی حیدر سنبل، منظور اثر، حاجی فردوسی، ابراہیم جعفری نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .