۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
اقتدا در حال رکوع

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے "حالتِ رکوع میں امام جماعت کی اقتدا کے حکم" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "حالتِ رکوع میں امام جماعت کی اقتدا کے حکم" کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

سوال: کیا اس امام جماعت (کہ جو رکوع کے لئے جھکا ہے لیکن ابھی تک رکوع میں نہیں پہنچا) کی اقتداء کی جا سکتی ہے؟

جواب: رکعت اول اور دوم میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن تیسری اور چوتھی رکعت میں اگر ماموم کو معلوم ہو کہ اگر سورۂ حمد پڑھے گا تو امام جماعت کے رکوع کے ساتھ نہیں مل سکتا تو اسے اقتداء کرنے میں اور جماعت میں شامل ہونے کے لئے بنا بر احتیاط صبر کرے تاکہ امام جماعت مکمل طور پر رکوع میں چلا جائے تو اس وقت اقتداء کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .