۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ارشد حسین آرمو

حوزہ/ ہم دور حاضر میں ایک امام کی حکومت کے زیر سایہ ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنا مشن آج سے ہی شروع کریں کہ ہمارے امام اگر ہمارے سامنے ہوں تو وہ ہم سے کیا طلب کریں گے ۔ہم سے کس بات کی امید رکھتے ہیں انہی امور کو انجام دیں تاکہ قلب عالم ہم سے راضی ہو جائے ۔

تحریر: ارشد حسین آرمو (کشمیری)

حوزہ نیوز ایجنسی l ائمہ اطہار علیہم السلام کی ولادت ہو یا شہادت، ہم سب کو ایک چیز کی دعوت دیتے ہیں کہ معرفت امام کے بنا جشن ہو یا شہادت کا منانا کوئی فایدہ نہیں دیتی جس محفل و مجلس سے انسان کو معرفت نا حاصل ہو اس میں شرکت کرنے کا کوئی فایدہ نہیں ہے۔

منتظرین امام محمد مہدی علیہ السلام کے وظائف جاننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم پہلے امام کی شناخت حاصل کریں تاکہ اپنا ھدف غیر از امام نا ہو۔

مشہور حدیث ہے کہ امام دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی ، لہذا منتظرین امام کا ایک وظیفہ عادل ہونا ہے اور امام ظلم کے خلاف ہے تو منتظرین کو چاہیے مظلوم کی دفاع کریں ۔

امام واجبات پہ عمل کرنے والے ہیں تو منتظرین کو چاہیے واجبات کو ترک نہ کریں ، امام محرمات سے دور ہیں ہم سب کو بھی چاہیے کہ محرمات سے دور رہیں۔

اپنے ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے قدم بقدم آگے بڑھنا تاکہ امام کے یار و انصار میں شامل ہوسکیں ایسا نہ ہو کہ ہم راستہ میں کسی ریسٹورنٹ کی لذیذ کھانوں میں مشغول ہو جائے اور اپنے ھدف کو بھول جائیں ۔

منتظرین امام کو چاہیے اس بات پہ افتخار کریں کہ ہم ایک خلیفہ الہی کی خدمت میں اپنا کام انجام دے رہے ہیں ایک ایسی حکومت کا کارمند ہونا جو کسی خاص ملک یا چند ممالک کی نہیں بلکہ جہانی حکومت ہے اس جہانی حکومت میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام کرنا تمام کاموں سے افضل ہے ۔

ہم دور حاضر میں ایک امام کی حکومت کے زیر سایہ ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنا مشن آج سے ہی شروع کریں کہ ہمارے امام اگر ہمارے سامنے ہوں تو وہ ہم سے کیا طلب کریں گے ۔ہم سے کس بات کی امید رکھتے ہیں انہی امور کو انجام دیں تاکہ قلب عالم ہم سے راضی ہو جائے ۔

امام ہم سے کیا چاہتے ہیں اس بات کا علم ہمیں باقی ائمہ علیہم السلام کی زندگی کا مطالعہ اور ان کے بیانات کو پڑھ کر ہی حاصل ہوسکتا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .