۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آستان قدس رضوی کے نائب متولی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے گذشتہ برسوں میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی حمایت اور تعاون کے لئے انجام پانے والے اقدامات اور ان سے متعلق تمام منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں شمسی سال 1401 میں رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ان تمام اہداف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس کے نائب متولی رحمتی نے کہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی دباؤ بالخصوص ظالمانہ پابندیوں سے نجات دلانے کا اصل معیار ملکی سطح پر تیار کی جانے والی ٹیکنالوجی اور سائنس پر بھروسہ کرنا یعنی نالج بیسڈ مصنوعات کی تیاری اور پیداوار ہے۔

نالج بیسڈ مصنوعات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر تاکید

حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی نے مزید یہ بتایا کہ حالیہ برسوں کے دوران خدا وندعالم کے فضل و کرم اور رہبر انقلاب اسلامی کی بھرپور حمایت اور تعاون کی بدولت ملک میں نالج بیسڈ ایجادات اور اکو سسٹم کی توسیع کے میدان میں کافی کام ہوا ہے اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج ملک کے گوشہ و کنار میں ٹیکنالوجی پارکوں کو دیکھا جاسکتا ہے

آستان قدس رضوی کی جانب سے جدید اکوسیسٹم کی بھرپور حمایت

حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی بلند مدت پالیسیوں کی بنیاد نالج بیسڈ معیشت ہے اور اس لئے عالم آل محمد(ص) پر توکل کرتے ہوئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آستان قدس رضوی نے نالج بیسڈ کمپنیاں قائم کی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .