۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله ناصری

حوزہ/ صوبہ یزد میں رہبر معظم کے نمائندے آیت اللہ ناصری نے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری نے ایک پیغام میں حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں تین علماء پر ہوئے قاتلانہ حملے اور حرم مطہر کی بے حرمتی پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌اللَّه‌الرّحمن‌الرّحیم

الَّذِینَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِندَ اللَّهِ وَأُولَئِکَ هُمُ الْفَائِزُونَ۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حرم امام رضا علیہ السلام کی بے حرمتی اور حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں تین علماء پر چاقو سے حملہ کہ جس کے نتیجے میں ایک جانباز عالم دین اور دو شہدوں کے بھائی حجۃ الاسلام اصلانی کی شہادت واقع ہوگئی۔ اس غمناک واقعے سے عالم اسلام اور تمام مسلمانوں کے دلوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔

دشمن ہر وقت طرح طرح کے منصوبوں اور سازشوں سے عوام اور ملت اسلامیہ کے درمیان فتنہ اور تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے اور خون بہاتا رہتا ہے، بلاشبہ ان کا شمار ضالین اور ان گمراہوں میں ہوتا ہے جو خدا کے صراط مستقیم سے بھٹک چکے ہیں، لہذا اسلامی معاشروں سے ایسے منحرف افکار کا خاتمہ اور خالص اسلام کی پیروی ضروری ہے۔

میں اس وحشیانہ جرم کی مذمت کرتے ہوئے، اس مجاہد عالم دین کی شہادت پر حزب اللہی عوام اور مرحوم کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند کرے، اور زخمیوں کو صحت عاجلہ عنایت فرمائے۔

محمدرضا ناصری

یزد میں رہبر معظم کے نمائندے

امام جمعہ یزد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .