۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
امام جمعه آستارا

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین باقری نے کہا: شہید اصلانی اور شہید دارائی کی شہادت کے ذریعہ دشمن اہل سنت و شیعہ اور ایران و افغانستان کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ معاشرے میں علماء کا مقام نہ رہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہئے کہ وہ سخت اشتباہ میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر آستارا میں مسجد حضرت محمد رسول اللہ (ص) میں شہدائے حرم رضوی کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین محمد باقر ی ارومی نے کہا:حرمِ حضرت امام رضا علیہ السلام میں دو علماء کی روزے کی حالت میں بد ترین افراد کے ہاتھوں شہادت تاریخ میں بے سابقہ ہے۔

انہوں نے کہا: خدا کی مرضی یہی تھی کہ شہید حجت الاسلام اصلانی اور شہید حجت الاسلام دارائی اس طرح شہید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: شہید حججی اور شہید سلیمانی بھی اسی طرح کے شہید ہیں۔ خدا نے ان کی شہادت کو خاص قرار دیا۔

آستارا شہر کے امام جمعہ نے امام علی علیہ السلام کی مسجد کوفہ میں شہادت اور خانہ کعبہ میں ان کی ولادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت بھی خاص تھی اور ولادت بھی۔ یہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔

حجۃ الاسلام باقری نے کہا: شہید اصلانی اور شہید دارائی کی شہادت کے ذریعہ دشمن اہل سنت و شیعہ اور ایران و افغانستان کے درمیان کرنا چاہتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ معاشرے میں علمائے کرام کے مقام کو گرا دے لیکن وہ سخت اشتباہ میں ہے کیونکہ ہدایت الہی کے نور اور اقدام کے ذریعہ معاشرے میں علماء کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .