۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
خمیر

حوزہ / حجۃ الاسلام صالحی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو قرآن کی بنیاد پر مظلوموں کے دفاع اور حمایت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام شعیب صالحی نے ایران کے شہر بندر خمیر میں یوم قدس مارچ کی پلاننگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے بقول قدس "شریف" ہے اور مسئلۂ قدس اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

بندر خمیر کے امام جمعہ نے مزید کہا: دشمن اپنے مذموم مفادات کے حصول کے لیے مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور امت اسلامیہ کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرتا ہے۔ داعش جیسی خبیث قوت کی ایجاد جسے مغرب نے دنیا کے سامنے اسلام کی پرتشدد تصویر سامنے لانے کے لیے بنایا اور اس کی پرورش کی ہے۔ اس طرح اسلام دشمن عناصر نے اپنے تئیں اسلام کی طاقت کو کم کرنے اور دنیا میں اسلامو فوبیا کا مذموم منصوبہ شروع کیا۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام دشمن قوتیں میڈیا اور بعض عرب ممالک کی مدد سے مسئلہ فلسطین کو پسِ پشت ڈالنا چاہتے ہیں۔

حجۃ الاسلام صالحی نے مزید کہا: جمہوریہ اسلامی ایران ایک ایسا ملک ہے جو قرآن کریم کی بنیاد پر مظلوموں کے دفاع اور ان کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .