۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حسن علی سجادی

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر:آل سعود نے ہمیشہ صیہونیت اور تکفیریت کا ساتھ اور فوقیت دی ہے جو اسلام کو کمزور کرنے کے خواہاں ہیں۔ سب کو یاد ہے کہ جنت البقیع کو تباہ کرنے کے بعد وہابی حضرت روضہ مبارک رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی گرانے کیلئے بڑھے لیکن پوری اسلامی دنیا میں ان کے خلاف غم و غصے کی لہر ان کے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنا سکی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ 8 شوال 1349 ہجری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے، جب قدیم اسلامی قبرستان جنت البقیع جس میں اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسولؐ اور صحابہؓ کرام مدفن ہیں، اس کو بغض و تعصب کی بنیاد پر آل سعود حکومت نے مسمار کر دیا۔ آئمہ اطہار علیھم السلام پر ان کی زندگی میں ہی ظلم و ستم کی انتہاء کے واقعات سے تاریخ بھری پڑی ہے لیکن ستم ظریفی یہ کہ شہید ہو جانے کے بعد بھی ان پر ظلم و ستم آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا جنت البقیع کو مسمار کرنے کا اقدام آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ آل سعود نے ہمیشہ صیہونیت اور تکفیریت کا ساتھ اور فوقیت دی ہے جو اسلام کو کمزور کرنے کے خواہاں ہیں۔ سب کو یاد ہے کہ جنت البقیع کو تباہ کرنے کے بعد وہابی حضرت روضہ مبارک رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی گرانے کیلئے بڑھے لیکن پوری اسلامی دنیا میں ان کے خلاف غم و غصے کی لہر ان کے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنا سکی۔ اگر امت مسلمہ میں اس وقت تحرک نہ آتا اور یک زباں ہو کر تکفیریت جے خلاف نہ اٹھتے تو خدا نہ خواستہ تکفیریت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جاتی۔

مزید انہوں نے کہا امت مسلمہ پر واجب ہے کہ ہر پر امن طریقے سے جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کریں اس سلسلہ میں جلسے، جلوس اور مجالس منعقد کریں، سب سے مہم ہے کہ اہل علم و فکر عوام میں شعور پیدا کریں اور استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم سے عوام کو آگاہ کریں۔ مسلمان حکمرانوں بلخصوص حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کیلئے باہم متحد ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .