۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
انجمن صاحب الزمان (عج)

حوزہ/ حجت الاسلام ڈاکٹر محمد ذاکر ناصری: استکبار جہانی نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اندازی کو لے کر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہیں آج جب ان کے تمام مذموم عزائم ناکام ہوئے ہیں تو وہ خاموش نہیں ہیں بلکہ آج وہ نہایت ہی شاطرانہ و مکارانہ چال چلارہے ہیں اور نظام ولایت فقیہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کے لئے اپنے اشارے پر ناچنے والے علماء حتی کہ اجتہادی سطح کے عالم بھی تیار کئے ہیں ۔لہذا آج کے دور میں ہمیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،8 شوال المکرم بمناسبت سالگرد جانگداز انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے ساتھ ساتھ یہاں انجمن صاحب الزمان (عج) کی طرف سے بھی ایک مجلس سوگواری و احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کرکے جہاں اس دلسوز سانحہ پر غم و اندوہ کا اظہار کیا وہیں شجرہ خبیثہ آل سعود کی اس حرکت کے خلاف اپنی نفرت و عداوت کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود ،امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کی اور ائمہ بقیع و دختر رسول گرامی حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے مزارات کی تعمیر نو کےلئے صدا بلند کی۔

اس دوران جناب حجت الاسلام ڈاکٹر محمد ذاکر ناصری صاحب نے شجرہ ملعونہ آل سعود و آل یہود کی تاریخ اور برطانیہ کی طرف سے فرقہ وہابیت کے اس منحوس عمل میں کھل کر ان کا ساتھ دینے کے مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ استکبار جہانی نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اندازی کو لے کر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہیں آج جب ان کے تمام مذموم عزائم ناکام ہوئے ہیں تو وہ خاموش نہیں ہیں بلکہ آج وہ نہایت ہی شاطرانہ و مکارانہ چال چلارہے ہیں اور نظام ولایت فقیہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کے لئے اپنے اشارے پر ناچنے والے علماء حتی کہ اجتہادی سطح کے عالم بھی تیار کئے ہیں ۔لہذا آج کے دور میں ہمیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

اس دوران بسیج بقیۃ اللہ انجمن صاحب الزمان عج کی طرف سے جنت البقیع کی تعمیر نو کےلئے ایک دستخطی مہم کا بھی اہتمام کیا تھا جس پر سینکڑوں افراد نے دستخط کرکے اس مہم کا حصہ بنا۔

انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے کرگل یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .