۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خاخام یهودی

حوزہ / متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے حکمران کی اہلیہ جواہر القاسمی نے سعودی عرب میں مقامی رقص کی تقریب میں یہودی ربی کی شرکت پر تنقید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے حکمران کی اہلیہ جواہر القاسمی نے سعودی عرب میں ایک مقامی رقص کی تقریب میں یہودی ربی کی شرکت پر تنقید کی ہے۔

جواہر القاسمی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: "ہم نے زندگی کی اور دیکھا کہ ایک یہودی ربی نے سعودی عرب کے تلوار رقص کی تقریب میں شرکت کی حالانکہ فلسطین کی سرزمین پر شہیدوں کا خون ابھی خشک نہیں ہوا ہے"۔

حاکمِ شارجہ کی اہلیہ نے یہودی ربی "یسرائیل ہرٹزوگ" کی شائع شدہ تصاویر کا حوالہ دیا جو خود کو سعودی عرب میں پہلے ربی کے طور پر متعارف کراتا ہے۔

ہرٹزوگ نے سعودی عرب کی متعدد مقامی تقریبات میں شرکت کی ہے لیکن سعودی عرب نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جواہر القاسمی غاصب اسرائیلیوں کے خلاف موقف اختیار کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالفین کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور ان کا یہ موقف فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali IN 08:29 - 2022/05/14
    0 0
    Haq bayani se kam keya