۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید صبیح الحسین رضوی 

حوزہ/ عزاداری اور اس کا تحفظ بغیر دین سیکھے ممکن نہیں ہے۔ کیوں کہ جب انسان دین سے بےخبر ہوتا ہے تو رسومات کا اسیر ہو جاتا ہے لیکن جب دین فہم ہوتا ہے تو دین کی پابندی کرتا ہے جو عزاداری کا اہم تقاضہ ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رام پور/ مسجد و عزاخانہ زہراؑ واقع محلہ کلکتہ میں منعقد مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے فرمایا: دنیا و آخرت میں انسان کی کامیابی کے لئے اللہ نے اسلام جیسا جامع دین بھیجا ہے، جسکے احکام اور تعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں ۔ امام حسین علیہ السلام کو اللہ نے اسی دین کا پیشوا اور رہبر منتخب کیا ۔ آپؑ نے اپنی ، اپنے اہلبیت اور با وفا اصحاب کی قربانیاں پیش کر کے اسی دین اسلام کو بچایا جسکا تعلق انسانی فطرت سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت اور رنگ و نسل ہر آزاد فکر انسان امام حسین علیہ السلام اور آپ کے عظیم قیام عاشورا کی مدح و ستائش کرتا نظر آتا ہے۔ لیکن یہ بات ہمارے ذہن نشین رہے کہ یہ عزاداری اور اس کا تحفظ بغیر دین سیکھے ممکن نہیں ہے۔ کیوں کہ جب انسان دین سے بےخبر ہوتا ہے تو رسومات کا اسیر ہو جاتا ہے لیکن جب دین فہم ہوتا ہے تو دین کی پابندی کرتا ہے جو عزاداری کا اہم تقاضہ ہے۔

واضح رہے کہ ۱۴ اور ۱۵ مئی کو ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام مومنین سیتھل ضلع بریلی کی جانب سے امام باڑہ ذوالفقار حسین مرحوم سیتھل بریلی میں دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس منعقد ہورہی ہے ۔ جسمیں مکاتب امامیہ کے طلاب و طالبات کےتعلیمی مظاہروں کے علاوہ علمائے کرام شمیم الملت مولانا سید شمیم الحسن صدر تنظیم المکاتب، سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی، مولانا سید مظاہر علی سیتھلی، مولانا قاضی سید محمد عسکری (دہلی)، مولانا ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب، مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب، مولانا ناظم علی خیرآبادی، مولانا سید نعیم عباس نوگاواں سادات، مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، مولانا سید محمد محسن پرنسپل وثیقہ عربی کالج فیض آباد، مولانا سید محسن تقوی امام جمعہ شیعہ جامع مسجد دہلی، مولانا سید شوکت عباس سرسی، مولانا علی حیدر غازی دہلی، مولانا علی نقی نوگاواں سادات، مولانا سید ذوالفقار حیدر اعظمی، مولانا سید کاظم مہدی عروج جونپوری، مولانا سید تہذیب الحسن مینیجر جامعۃ الزہرا ؑ تنظیم المکاتب، مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ ، مولانا فیروز علی بنارسی استاد جامعہ امامیہ و ایڈیٹر ماہنامہ تنظیم المکاتب، مولانا سید نقی عسکری رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، مولانا سید رضا عباس علی گڑھ، مولانا شمس الحسن سیتھل، مولانا سید نامدار عباس فاضل جامعہ امامیہ، مولانا جنان اصغر مولائی دہلی، مولانا دلبر حسن سیتھل، مولانا سید تنظیم حسین سیتھل، مولانا سید تنویر عباس فاضل جامعہ امامیہ، مولانا سید فیض عباس مشہدی تقاریر اور مجالس عزا کو خطاب فرمائیں گے۔ شعرائے کرام جناب رضا مورانوی، جناب عراق رضا آدمی سیتھلی، جناب حیدر کرتپوری، جناب شاہین سیتھلی، جناب آصف جلال بجنوری، جناب مجیب صدیقی، جناب فرحت سہارنپوری، جناب محب مورانوی، جناب سلمان سرسوی منقبت اور نظمیں پیش کریں گے۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس مشہدی اور مولانا اعجاز حسین انسپکٹر تنظیم المکاتب انجام دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .