۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جلسه اخلاق مدرسه علمیه الزهرا سلام الله علیها خوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام قاسم خانی نے کہا: طالب علم کی کامیابی کے رازوں میں سے ایک راز اپنے استاد کی قدردانی اور احترام ہے، اور اس احترام میں علمی برکتیں پوشیدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام قاسم خانی نے ایران کے شہر خوی میں واقع مدرسہ الزہرا (س) میں طلباء کے درمیان خطاب فرماتے ہوئے کہا: طلباء کو اگر کامیاب ہونا ہے تو طالبعلمی کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے، طلباء کی کامیابی کے رازوں میں سے ایک راز اساتذہ کا احترام کرنا ہے اور اسی میں علمی برکتیں پوشیدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالیٰ نے دنیا کے لیے اصول مقرر کیے ہیں جن میں علم اور تعلیم کے زمرے میں اساتذہ کے احترام کا اصول بھی شامل ہے اور پوری تاریخ میں بزرگ علماء کی کامیابی کا ایک راز اس اہم اصول پر عمل کرنا ہے۔

خوی کے امام جمعہ نے مزید کہا: دنیا میں حسن سلوک اور بد سلوکی دونوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایک عالم کے اس دنیا سے گزر جانے پر رنج و غم کا اظہار بھی اجر و ثواب رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام قاسم خانی نے مزید بیان کیا: امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ جب کوئی عالم فوت ہوتا ہے تو اس پر زمین و آسمان روتے ہیں، اس لیے طالب علم کو چاہیے کہ وہ استاد کے مقام سے آگاہ ہو اور اس کی تعظیم اور احترام کرے، کیونکہ اس مسئلہ کو نظر انداز کرنا طالبعلم کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .