۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ معلم اخلاق استاد فاطمی نیا نوجوانوں کے یہاں ایک خاص مقام رکھتے تھے وہ اپنے آپ میں ایک تربیت گاہ تھے ان کے بیانات سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات بھی استفادہ کرتے تھے اور ان کے بیانات مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کر جوانوں تک پہنچتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے آج اپنے ایک جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ معلم اخلاق استاد فاطمی نیا نوجوانوں کے یہاں ایک خاص مقام رکھتے تھے وہ اپنے آپ میں ایک تربیت گاہ تھے ان کے بیانات سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات بھی استفادہ کرتے تھے اور ان کے بیانات مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کر جوانوں تک پہنچتے تھے۔

کافی افراد ان کی گفتگو سے اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لاتے تھے ان کے جانے سے ایک خلا پیدا ہوا جو پورا نہیں ہوگا۔ ان کی وفات پر ان کے خانوادہ محترم علماء مراجع مقام معظم رہبری اور خصوصاً وارث زمانہ حضرت آقا و مولا صاحب العصر کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .