۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید موسوی رضا

حوزہ/ مولانا سید موسوی رضا نے کہا کہ معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو معاشی تنگدستی کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کر پاتے ۔ اس لیے ہم نے امام المہدی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ایسے خاندانوں کی لڑکیوں کو شادی کرنے کی ذمہ داری لی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رانچی/ المہدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مولانا سید موسوی رضا کی نگرانی میں جپلا حسین آباد کے ڈائمنڈ میرج ہال میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں 9 جوڑوں کا نکاح ایک ساتھ پڑھایا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی امام المہدی ٹرسٹ کے چپیئر مین جناب مولانا مرزا عسکری حسین ہوں گے۔ مہمان خصوصی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین افضل عباس پٹنہ، سماجی کارکن جاو ید گیا۔ مولانا قاضی عسکری دہلی، مولانا سید شفیع حیدر رضوي خادم روضه معصوم قم ایران، مولانا سید تہذیب احسن رضوی جھارکھنڈ حج کیٹی ممبر، مولانا سید علی رضوی زید پور، مولانا ذوالفقار بنارس ،مولانا کیفی جونپور،مولانا و فاحیدر سر یا بہار، اس کے علاوہ بہار اور جھارکھنڈ کے علمائے کرام کے ساتھ حسین آباد کے تمام معزز ین شرکت کریں گے ۔

مذکورہ معلومات مولانا سید موسوی رضا نے اپنی رہائش گاہ رضا کاٹیج میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دیں ۔مولانا نے کہا کہ معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو معاشی تنگدستی کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کر پاتے ۔ اس لیے ہم نے امام المہدی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ایسے خاندانوں کی لڑکیوں کو شادی کرنے کی ذمہ داری لی ہے ۔ مولانا نے تمام طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقد اور جہیز جیسی برائیوں میں نہ پڑیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ 24 مئی کو ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں اور شادی شدہ جوڑوں کو ان کے اچھے مستقبل اور خوشگوار تعلقات کے لیے دعا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .