۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کشمیری پنڈت

حوزہ/ اس موقع پر آغا مجتبیٰ نے کہا کہ کشمیر ی پنڈت ہمارے تہذیب و ثقافت اور کشمیریت کا ایک لازمی حصہ ہیں کشمیری عوام صدق دل سے انکی واپسی کے منتظر ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا۔ وفد نے کئی پنڈت کنبوں سے ملاقات کی اور ان کا حال و احوال دریافت کیا۔

اس موقع پر آغا مجتبیٰ نے کہا کہ اس کالونی میں رہنے والی پنڈت برادری کو جن مسائل کا سامنا ہیں انہیں حل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ وادی کے موجودہ حالات کشمیر کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تجدید کا تقاضا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی پنڈت ہمارے تہذیب و ثقافت اور کشمیریت کا ایک لازمی حصہ ہیں کشمیری عوام صدق دل سے انکی واپسی کے منتظر ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .