۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
البقیع آرگنائزیشن شعبہ خواتین

حوزہ/ پروگرام کی میزبانی عالمہ سیدہ ذاکرہ رضوی نے انجام دیا، جسمیں بطور مہمان عالمہ سیدہ مونا بخاری UK عالمہ ہما زیدی پاکستان،عالمہ سیدہ کاظمی زیدی  USA,پروفیسر عالمہ سیدہ فہمیدہ کاظمی کلکتہ نے شرکت کی اور احتجاج کو کامیاب بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،البقیع آرگنائزیشن women wing انڈیا کے تحت انہدام جنت البقیع کی مناسبت آن لائن احتجاج کیا گیا جو زیر صدارت مولانا سید محبوب مہدی عابدی صاحب USAاور مولانا محمد اسلم رضوی پونا انڈیا کے برگزار ہوا۔

پروگرام کی میزبانی عالمہ سیدہ ذاکرہ رضوی نے انجام دیا، جسمیں بطور مہمان عالمہ سیدہ مونا بخاری UK عالمہ ہما زیدی پاکستان،عالمہ سیدہ کاظمی زیدی USA,پروفیسر عالمہ سیدہ فہمیدہ کاظمی کلکتہ نے شرکت کی اور احتجاج کو کامیاب بنایا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں سعودی حکومت سے بقیع کی تعمیرکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع میں ہمارے معصومین کے ساتھ ساتھ نبیٔ کریم کے اصحاب وازواج مدفون ہیںاس لئے یہ قبرستان شیعہ اور اہلسنت دونوں کےلئےقابل احترام ہے قبروں کی زیارت سے زائرین کی معنویت میں اضافہ ہوتاہےاس لئے ہمارادشمن قبروں سے پریشان ہے۔ اگر قبروں کا وجود شرک وبدعت ہوتاتو حضرت نوح ،ابراہیم اور دیگر انبیاء کی قبریں نہ ہوتیں،انبیاء کی قبریں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قبروں کا بنانا بدعت نہیں سُنت ہے۔مزید کہا کہ آل سعود کی تاریخ میں ظلم وبربریت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگااور بقیع کی تخریب بھی ان کے ظلم کا ایک سیاہ حصہ ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا سے سیدہ ذاکرہ رضوی صاحبہ نے پہلی بار یہ احتجاج تمام گلوبل نیٹورکنگ کے ذریعہ حیدر ٹی وی ٹورانٹو کینیڈا،ایس این این چینل ممبئی جس کے سربراہ مولانا اسلم رضوی صاحب ہیں اور ایڈیٹر اینڈ چیف مولانا علی عباس وفا صاحب ہیں اور امام عصر عج آفیشل چینل جس کے سربراہ الحج مہدی حسن علی اکبر کربلائ صاحب ہیں اور چیف سیدہ ذاکرہ رضوی اورنگ آباد انڈیا بہت ہے احسن طریقے سے کورج اور کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mahjabin abedi IN 11:58 - 2022/05/22
    0 0
    ھم بھی اس حق کا مطالبہ کر تے ہیں اور ہمارے تمام مسلمان بہنوں و دعوت دیتے ہیں