۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام ذوالفقاری

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے زائرین کے لئے خدمات و سہولیات میں توسیع و ترقی اور مقدس مقامات اور مزارات کے درمیان روابط کی مضبوطی کو ’’عراق،ایران،شام اور لبنان کے مقدس مزارات کی انتظامیہ کی بین الاقوامی روابط‘‘کانفرس کا نتیجہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نےجو کہ عراق میں منعقد ہونے والی’’مقدس مزارات کے مابین بین الاقوامی روابط‘‘ کے زیر عنوان کانفرنس میں شرکت کے لئے عراق گئے ہیں آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس میں ایران،عراق،شام،لبنان کے مقدس مزارات کے نمائندوں کے ساتھ حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع)،حرم حضرت معصومہ(س)،حرم حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(شاہچراغ)،مسجد مقدس جمکران اور ملک ادارہ اوقاف اور فلاحی امور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے اس سفر کے دوران حاصل ہونے والے نتائج اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات اور مزارات کے نمائندوں اور معتمدین کی تقرری ،ان کے مابین الیکٹرانک ذرائع اور سائبر اسپیس کے ذریعہ روابط قائم کرنا،مقدس مزارات کے مختلف حصوں کے مابین مسلسل ملاقاتیں اور تعلق قائم رکھنا،آراء و تجاویز کے تبادلہ کے لئے سائبر اسپیس کا استعمال وغیرہ کانفرنس کے اہم نتائج تھے۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ علمی و خدماتی پروگراموں کےمشترکہ انعقاد جیسے قرآنی و دینی پروگرامز اور مشترکہ کانفرنسز کے علاوہ پیغمبر اکرم(ص) کے روضے،حضرت زہراء(س)،بقیع میں مدفون آئمہ(س)اور بعض دیگر ممالک میں مدفون امام زادوں کے مزارات کے خدام کےنمائندوں کی تقرری پر اتفاق رائے ہوا اور طے پایا کہ اس کے لئے مشترکہ سیمینارز اور اجتماعات منعقد کرائے جائيں گے ۔مختلف موضوعات جیسے فن تعمیر، خدمات وغیرہ میں تجربات سے فائدہ اٹھانے اور ان تجربات کے تبادلہ کے لیے مقدس مزارات کے مختلف حصوں کے درمیان کچھ مشترکہ آپریشنل ورکشاپس کے انعقاد کی کاوشیں بھی منجملہ اس کانفرنس میں منظور کیے گئے موضوعات میں شامل تھیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری کے مطابق اس کانفرنس میں تجویز دی گئی کہ مقدس مزارات اور مقامات کی وسیع خدمات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تمام مقدس مزارات کے متولیوں کی موجودگی میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تاکہ زائرین کو دی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی کےسربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات اور مزارت کے تعاون اور میڈیا ذریعہ نبوی تعلیمات کو فروغ دینےاور اس کانفرنس میں دی گئی تجاویز کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل اور مشترکہ آپریشنل منصوبوں کے حصول کے لیے باہمی گفتگو اور بات چیت وغیرہ بھی اس کانفرنس کے شرکاء کے ایجنڈے کا اہم موضوع تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .