۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن دادو

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو کے صدر مشعیب احمد اصغری نے حلال احمر ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ ببر سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو کے صدر مشعیب احمد اصغری نے حلال احمر ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ ببر سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جس میں حلال احمر ضلع دادو کی جانب سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حلال احمر ضلع دادو کے ضلعی جنرل سیکریٹری غلام مصطفٰی ببر کی جانب سے عارضی ہیٹ اسٹروک سبیلیں قائم کرنے پر اصغریہ ضلعی صدر دادو مشعیب احمد اصغری کو بریفنگ دی گئی۔

دونوں تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ ضلع بھر میں رضاکار فورس قائم کرنے پر اتفاق اور اعلان کیا گیا۔ جس میں سماجی کاموں کے سلسلہ میں حکومت سندھ کے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع دادو کے صدر مشعیب احمد اصغری نے انسانی حقوق و لوگوں کی جان و مال کی احفاظت کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .