۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت کے اخلاق  حسنہ کے لیے مبعوث کیے گئے ۔ امت محمدی( ص) کی پہچان اس کا اچھا  کردار اور اخلاق ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت کے اخلاق حسنہ کے لیے مبعوث کیے گئے۔ امت محمدی (ص) کی پہچان اس کا اچھا کردار اور اخلاق ہے۔ جو عناصر معاشرے کے اندر غیر اخلاقی تہذیب کو فروغ دے رہے ھیں ان کا امت محمدی (ص) اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا: قرآن سے اسلام اور دین محمدی (ص) کا واضح پیغام ملتا ہے کہ تمام انسانیت کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ آج معاشرے کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جس سے عدل و انصاف کی فراہمی ہو اور جس کے ذریعے تمام طبقات کے لوگوں کی اپنے حقوق تک رسائی ممکن ہو سکے اور ایسا نظام سیرتِ معصومین علیہم السلام اور کربلا کے ساتھ وابستہ رہ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: طاغوت اور استعماری طاقتوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کو پامال کر کے طاغوتی نظام کو آزادی کے نام پر متعارف کرایا جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کیا گیا ا ور جس وجہ سے ایک نوجوان مذہب اور دین سے دور ہوتا گیا۔ اسی طرح جس کے نتیجہ میں بے روز گاری، مہنگائی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور برائیوں نے جنم لیا۔

انہوں ے مزید کہا: ان حالات میں عوام ایسے قائد اور رہبر کی تلاش میں ہے جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیت ہو اور ان تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .