۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید مقتدی صدر رهبر جریان صدر عراق

حوزہ/سید مقتدیٰ الصدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ عراق کی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الصدر پارٹی عراق کے رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے باضابطہ طور پر عراقی سیاست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ رات نجف اشرف میں الصدر پارٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہوں کیونکہ میں کرپٹ عناصر کے ساتھ نہ ہی دنیا اور نہ ہی آخرت میں رہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کی موجودگی میں اگلے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا اور یہ میرے اور خدا کے درمیان اور میرے اور آپ اور عوام کے درمیان ایک عہد ہے۔ جب تک بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوتا میں سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔

سید مقتدیٰ الصدر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں صدر پارٹی کے مرد و خواتین ارکان تیار رہیں اور منتشر نہ ہوں اور عوام سے رابطے میں رہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل الصدر پارٹی کے 73 ارکان نے عراقی پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .