۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں گھروں کے مالک افراد کو خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

مَن كانَ لَهُ دارٌ و احتاجَ مُؤمِنٌ إلى سُكناها فَمَنَعَهُ إيّاها قالَ اللّه ُ عَزَّ و جلَّ: مَلائكَتي ، عَبدي بَخِلَ على عَبدي بِسُكنَى الدُّنيا ، و عِزَّتي لا يَسكُنُ جِناني أبدا

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اگر کسی کے پاس گھر ہو اور ایک مومن کو رہنے کے لئے اس کی ضرورت ہو لیکن وہ اسے اس میں رہنے نہ دے تو خداوند عالم اس شخص کے متعلق فرماتا ہے "میرے فرشتو! جو میرا بندہ میرے (دوسرے) بندے کو گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا تو مجھے میری عزت کی قسم ہے کہ ہرگز وہ بھی میری بہشت میں جگہ نہیں پائے گا۔

بحارالأنوار: ۷۴/۳۸۹/۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .