۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عبداللطیف مرادی، عامل حادثه تروریستی حرم رضوی

حوزہ / حرم امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردی کے واقعے کے مرتکب عبداللطیف مرادی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خراسان رضوی کی عدلیہ کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا: حرم امام رضا علیہ السلام میں حجۃ الاسلام والمسلمین اصلانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد صادق دارائی پر قاتلانہ حملے کے واقعے کے مرتکب عبداللطیف مرادی کی سزائے موت پر مورخہ 20 جون 2022ء کو عمل درآمد کر دیا گیا۔

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے چیف جسٹس غلام علی صادقی نے ایک انٹرویو میں اس کیس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں پیش آنے والے تین علماء کرام پر دہشت گردی کے اس ناگوار واقعہ کے بعد کہ جس میں دو علماء کرام شہید اور ایک زخمی ہوا تھا، کے کیس کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ایک جامع عدالتی حفاظتی تحقیقات اور مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے اس واقعے سے متعلق تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد ملزم عبداللطیف مرادی ولد محمد طاہر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک غیر معمولی خصوصی سماعت کا انعقاد کیا جس کے دوران ثابت ہوا کہ ملزم نے خود غرضی کی نیت سے بے گناہ لوگوں پر حملہ اور لوگوں میں دہشت پیدا کر کے عدم تحفظ اور ناامنی کی فضا کو جنم دیا۔

خراسان رضوی کے چیف جسٹس نے کہا: اس معاملے میں تمام شرعی اور قانونی پہلوؤں مدنظر رکھتے ہوئے تمام کارروائی کو مکمل درستگی، دقت اور سرعت کے تین اصولوں کے ساتھ انجام دیتے ہوئے 77 دنوں میں مکمل کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .