۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سگ

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے "خشک اور گیلے کتے کی نجاست میں فرق" کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ سید علی سیستانی نے "خشک اور گیلے کتے کی نجاست میں فرق" کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا خشک اور گیلے کتے کی نجاست برابر ہے؟

جواب: کتا اگر خشک ہو تو (اس سے مس ہونے والی چیزوں) کو نجس نہیں کرتا مگر یہ کہ( کتا یا) اس سے مس ہونے والی چیز گیلی ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .