۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آیت اللہ جعفر سبحانی

حوزہ / آیت اللہ جعفر سبحانی نے امید ظاہرکی کے حوزہ علمیہ کے مدیر کے ویٹیکن اور یورپ کے دورے سے روابط کے نئے افق کھلیں گے۔ انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کو بین الاقوامی اور بین الادیان روابط کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جعفر سبحانی نے سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کے پانچ یورپی ممالک کے دورے اور پاپ فرانسس سے ملاقات کے ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ کے سفر کی خبریں ہم تک پہنچتی رہیں۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ آپ نے اس سفر کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے مزید کہا: اس سفر کی مفصل رپورٹ تحریر کی جائے تاکہ یہ رپورٹ حوزہ علمیہ میں سند کے طور پر باقی رہے۔

انہوں نے کہا: اس سفر کے اہم ترین محور تحریری صورت میں فضلاء حوزہ کو دیئے جائیں تاکہ وہ ان پر گفتگو کر سکیں۔

آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات کے آغاز میں اس سفر کے لیے آیت اللہ جعفر سبحانی کی رہنمائیوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: جنابعالی کے مشورے ہمارے مد نظر تھے، بالخصوص آپ کی تجویز (اسلام اور مسیحیت کی مشترکہ کتابیں تدوین کی جائیں) کو انہوں نے بہت پسند کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .